سانحہ کوئٹہ، ایک ہفتہ بعد بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، بلوچستان ہائی کورٹ بار

بدھ 17 اگست 2016 22:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ بعد بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے 40 وکلاء کو کراچی کے نجی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 30 وکلاء اب بھی زیرعلاج ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وکلاء کی ہڑتال جاری ہے اور کراچی کے نجی ہسپتال سے تمام زخمی وکلاء کو ڈسچارج کرنے کے بعد ایک ہفتہ کے بعد جنرل باڈی کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں سانحہ کوئٹہ سے متعلق اور عدالتوں سے بائیکاٹ کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت میں کراچی میں زخمی ہونے والے وکلاء کیساتھ ہوں کوئٹہ آکر جنرل باڈی کا اجلاس بلایاجائے گا

متعلقہ عنوان :