نصیر آباد پولیس نے میں ڈکیتی کی متعددواداتیں کرنیوالے گینگ کا سراغ لگا لیا

عبدالقیوم عرف عدن ڈکیت گینگ کے 3ملزمان گرفتا ر، 50ہزار سے زائد نقدی ، 2موٹر سائیکلز ، 4موبائل فونز،2آئی فونز ،2عدد پسٹل و گولیاں برآمد

بدھ 17 اگست 2016 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑ ک نے کہا ہے کہ نصیر آباد پولیس نے تھانہ نصیر آباد ، تھانہ گرین ٹاؤن ، تھانہ گارڈن ٹاؤن ، تھانہ ماڈل ٹاؤن، تھانہ ٹاؤن شپ سمیت دیگر تھانوں میں ڈکیتی کی متعددواداتیں کرنے والے گینگ کا سراغ لگا عبدالقیوم عرف عدن ڈکیت گینگ کے 3ملزمان کو گرفتا رکر کے ان کے قبضہ سے 50ہزار سے زائد نقدی ، 2موٹر سائیکلز ، 4موبائل فونز،2آئی فونز ،2عدد پسٹل و گولیاں برآمد کرلیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کوملزمان کی خفیہ اطلاع ملی جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او نصیر آباد وسیم اخترو اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ماہرانہ حکمت عملی اپنا کر ڈکیتی کی متعدد وارداتواں میں ملوث عبدالقیوم عرف عدن ڈکیت گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں عبدالقیوم عرف عدن، ندیم عرف کالااور راحیل شامل ہیں ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے تھانہ گرین کے علاقہ میں السید فارمیسی ،تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقہ میں علی فارمیسی سمیت مختلف تھانہ جات کی حدود میں 30وارداتوں کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ ملزمان گن پوائنٹ پر لوگوں سے نقدی ، موٹر سائیکل و دیگر چیزیں چھین کر لے جاتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑ ک نے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او نصیر آباد وسیم اختر کوان کی ٹیم کے ہمراہ شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :