لاہور،چاربچوں کی ماں کی پراسرارموت

بدھ 17 اگست 2016 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) گجر پورہ کے علاقے میں 4 بچوں کی ماں پرسرار طور پر مردہ پائی گئی متوفیہ کے بھائی نے سسرالیوں پر قتل کا الزام لگا دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پورسٹمارٹم ے لیے منتقل کر دی بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ چاہنہ سکیم کے رہائشی اظہر کی بیوی شازیہ اپنے کمرے میں پرسرار طور پر مردہ پڑی تھی جبکہ خاوند گھر سے غائب تھا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا شازیہ کے بھائی شہزاد نے الزام لگایا ہے کہ شازیہ کو اس کے سسرالیوں نے زہر دے کر قتل کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ کے آنے پر واضع ہو نگے

متعلقہ عنوان :