فہد ملک قتل کیس میں نامزد ملزم نعمان کھوکھر کی عبوری درخواست ضمانت منظور

بدھ 17 اگست 2016 22:37

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رخشندہ شاہین نے سابق چئیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے فہد ملک کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم نعمان کھوکھر کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رخشندہ شاہین نے کی عدالت نے دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ایڈیشنل سیشن جج رخشندہ شاہین نے27 اگست تک واقعہ سے متعلق پولیس سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ مدعی کو بھی طلب کر لیا۔وقوعہ میں سابق چئیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا فہد ملک جان بحق ہو گیا تھا ،جس پر تھانہ شالیمار میں راجہ ارشد اور نعمان کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :