اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب کے ری سٹرکچرنگ پلان کا جائزہ اجلاس

بدھ 17 اگست 2016 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل ا حمد خواجہ کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد کئے گئے ایک بریفنگ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب بریگیڈئیر (ر) مظفر علی رانجھا نے مختلف حکومتی محکمو ں سے منسلک سرکاری افسران کی کارکردگی میں شفافیت کے حوالے سے عوام کے اعتماد میں اضافے کی غرض سے اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کی ری سٹرکچرنگ کے مجوزہ پلان کے بارے میں تفصیلات پر مبنی بریفنگ دی- ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل ا حمد خواجہ نے ری سٹرکچرنگ پلان کا جائزہ لیتے ہوئے اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب کی خالی آسامیوں کو جلد پر کرنے کی ہدایت کی-انہوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے نئے آرگینوگرام میں افسران کے انتظامی ڈھانچے کو حتمی شکل دیتے وقت اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ محکمہ انسداد رشوت ستانی میں کارپوریٹ لاء کی تعلیمی بیک گراؤنڈرکھنے والے ایسے افسران کی بھرتی کی تجاویز تیار کی جائیں جو فنانشنل کرائمز کا سراغ لگا کر پوری ’’ٹریل‘‘بے نقاب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں-انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب کے اپنے ماہرین کا ایک خصوصی کیڈر تیار کیا جائے اور ادارے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) نئے بھرتی ہونے والے افسران کا اپنا انسٹی ٹیوشنل سٹاف موجود ہو جو اپنے محکمے ہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز (ٹیکینکل) کے عہدوں تک ترقی پا سکیں-اجلاس میں اس تجویز پر اتفاق را ئے کا اظہار کیا گیا کہ اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب کی ری سٹرکچر نگ کی وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئے افسران کی تقرریاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے توسط سے کی جائیں-اجلاس کو بتایا گیاکہ پنجاب میں اینٹی کرپشن کی 10سپیشل کورٹس کام کررہی ہیں- ایک سپیشل کورٹ لاہور میں جبکہ دیگرسپیشل کورٹس ڈویژنل صدر مقامات میں کام کررہی ہیں-فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان میں اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے ڈویژنل دفاتر کی اپنی عمارتوں میں دفاتر کی تعمیر شروع ہوگئی ہے- ساہیوال میں اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے ڈو یژنل دفاتر کے لئے پی سی I- تیار کر لیا گیا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان او رگوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے ڈو یژنل دفاترکے لئے اراضی کی نشاندہی کا کام مکمل ہوگیاہے-اجلاس میں سیکرٹری سروسز پنجاب فرحان عز یز خواجہ ، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) ایس اینڈ جی اے ڈی صاحبزادی وسیمہ عمر اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :