عوامی تحریک کے احتجاجی شیڈول میں تبدیلی

بدھ 17 اگست 2016 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملتان ،خانیوال،وہاڑی اور دیگر 22 شہروں میں قصاص و سا لمیت پاکستان تحریک کے سلسلہ میں عوامی تحریک کا احتجاج 27 اگست کو اور بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یار خان سمیت دیگر 12 شہروں میں احتجاج 20اگست کو ہو گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری مذکورہ شہروں میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :