پاراچنار میں زہریلے پاپڑ کھانے سے سکول کے نوے بچے بے ہوش، ہسپتال منتقل
بدھ 17 اگست 2016 21:46
پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) پاراچنار میں زہریلے پاپڑ کھانے سے سکول کے نوے بچوں کو بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال پہنچادیا گیا ، انتظامیہ نے سکول کو سیل کرکے چوکیدار کو گرفتار کرلیا۔ پولیٹیکل حکام اور ہسپتال ذرائع کے مطابق پاراچنار شہر سے سات کلو میٹر دور کڑمان کے ایک نجی سکول میں بچوں نے کینٹین سے پاپڑ کھائے اور پانی پیا جس کے بعد بچے بے ہوش ہونا شروع ہوگئے نجی سکول کے نوے سے زائد بچوں اور بچیوں کو اب تک ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لائے گئے بچے زہریلی اشیاء کھانے سے متاثر ہوگئے ہیں تاہم علاج ملنے کے بعد متاثرہ بچوں کی حالت بہتر ہورہی ہیں سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل سکول میں اس قسم کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔(جاری ہے)
متاثرہ بچوں اور بچیوں نے میڈیا کو بتایا کہ پاپڑ کھانے اور پانی پینے کے بعد انہیں قے آنا شروع ہوگئے اور وہ بے ہوش ہوگئے۔ پولیٹکل آفیسر شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ سکول کو سیل کردیا گیا ہے اور سکول کے چوکیدار کو حراست میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ سماجی رہنما ابرار حسین جان نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہر اور تعلیمی اداروں کے کنٹینوں کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.