خانیوال،مہر شاہ میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،5 مشتبہ افراد گرفتار ،منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

بدھ 17 اگست 2016 21:37

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) مہر شاہ میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،پانچ مشتبہ افراد گرفتار ،منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ،گرفتار پانچ مشتبہ افراد نامعلوم مقام پر منتقل ،تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی علاقہ مہر شاہ میں پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن ،سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران رہائشیوں کی بائیو میٹرک مشین سے ویری فکیشن بھی کی گئی دوران سرچ آپریشن 5مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیااور بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگرفتار پانچ مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :