محکمہ صحت پنجاب کا ہسپتالوں میں میڈیکل لانڈری سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

بدھ 17 اگست 2016 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) محکمہ صحت پنجاب نے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں میڈیکل لانڈری سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا،پہلے مرحلہ میں 25 اضلاع میں یہ سسٹم شروع کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں لانڈری سسٹم موثر نہ کے باعث جراثیم پھیلنے کا خدشہ رہتا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب محکمہ صحت پنجاب کو ہسپتالوں میں لانڈری سسٹم ناقص ہونے کا اندازہ ہوگیا جس کے بعد ڈی ایچ کیواور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں میڈیکل لانڈری سسٹم متعارف کرانے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ہسپتالوں کے بیڈز چادریں اور دیگر لانڈری حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق واش ہوگی۔میڈیکل لانڈری سسٹم میں مریضوں اور ڈاکٹرز کے گاؤن بھی دھوئے جائیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :