سکھر‘ میونسپل کے کنٹریکٹ ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

بدھ 17 اگست 2016 21:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) سکھرمیونسپل کے کنٹریکٹ ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج ، احتجاج میں شامل ایک ملازم زمین پر لیٹ گیا نعرے بازی ، ہمیں تنخواہیں دینے کے بجا ئے بے روزگار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ملازمین تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کا رپوریشن میں سالوں سے کا نٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین نے چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے مزدور رہنماؤں سعید احمد میرانی ، ثناء اﷲ برڑو ، احمد خان پٹھان و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی مظاہرے کے دوران احتجاج کرتے ہو ئے ایک ملازم زمین پر لیٹ گیا اور نعرے با زی کرتا رہپا مظاہرین نے بتا یا کہ وہ سالوں سے میونسپل کا رپوریشن میں کا نٹریکت پر ملازمت کر رہے ہیں ان کو مستقل کیا جانا تو دور اب ان کو فارغ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کی چھ ماہ کی تنخواہیں بھی روکی گئی ہیں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے کوئی ان کی بات سننے والا نہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ فوری نوٹس لے کے ان کو مستقل کرنے اور چھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :