مقامی تھوک مارکیٹ میں 16کلوگھی کے کنستر کی قیمت میں مزید 30روپے تک کا اضافہ

آنے والے دنوں میں سپلائی میں کمی کے باعث مارکیٹ میں گھی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ

بدھ 17 اگست 2016 21:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) مقامی تھوک مارکیٹ میں 16کلوگھی کے کنستر کی قیمت میں مزید 30روپے تک کا اضافہ ہو گیا، آنے والے دنوں میں سپلائی میں کمی کے باعث مارکیٹ میں گھی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز قیمتوں میں اضافے سے درجہ اول گھی کے کنستر کی قیمت 2410روپے سے بڑھ کر 2440روپے،درجہ دوم گھی کے کنستر کی قیمت 2180سے بڑھ کر2200روپے ، درجہ سوم گھی کے کنستر کی قیمت 2160سے بڑھ کر 2180روپے ہو گئی ۔

گزشتہ روز قیمتیں بڑھنے کے باوجود تھوک مارکیٹ میں صرف درجہ اول گھی کی سپلائی ہوئی جبکہ دوم اور سوم کی سپلائی نہیں کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق امپورٹرز نے گھی ملوں کو پام آئل کی سپلائی بند کر دی ہے جس سے طلب کے مقابلے میں گھی کی رسد کم ہونے کے باعث مارکیٹ میں گھی کی قلت کاامکان بھی پیدا ہو گیا ہے ۔ گھی ڈیلرز کے مطابق آج جمعرات کے روز بھی گھی ملوں کی جانب سے گھی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :