صوبہ بھر کی کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا اراضی ریکارڈ و ممبران کے کوائف کو مرحلہ وار کمپیو ٹر ئزاڈکرنے کا عمل جاری

تمام فعال کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیوں کا 88.62 فیصد ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر لیا گیا ہے‘صوبائی وزیر کوآپریٹوملک محمد اقبال چنڑ

بدھ 17 اگست 2016 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء )صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی کو آپریٹو و جنرل ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی اراضی ریکارڈ و ممبران کے مکمل کوائف کو مرحلہ وار کمپیو ٹر ئزاڈکرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے،اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جا رہی ہے،تمام فعال کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیاں جن کی تعداد 2لاکھ3ہزار 47 میں سے 1لاکھ17ہزار973 کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر لیا گیا ہے،اس طرح سے88.62 فیصد ریکارڈ اپ ڈیٹ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فعال کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ممبران کی تعداد 2لاکھ 29ہزارہے جن میں سے2لاکھ16ہزار887کا ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈہو چکا ہے اس طرح سے94.71فیصدکام مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے محکمانہ میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی کمپیو ٹرائزیشن تک کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ا ب تک 29ہزار 893میں سے16ہزار466کی انٹری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح سے55.15فیصد انٹری کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کی اراضی اور ممبران کی کمپیو ٹرائزیشن ڈیٹا کا کام 100فیصد مکمل ہونے تک جار ی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظا میہ اورجنرل ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ کپیٹل ویلیو ٹیکس اور اسٹامپ ڈیوٹی حکومتی خزانے میں جمع کرانے میں حیل و حجت کا مظاہر ہ کرتی ہے جس سے حکومتی خزانے میں ریونیو بروقت جمع نہیں ہو پاتا ہے۔

تمام سوسائٹیوں کا ریکارڈ مکمل ہو نے کے بعدکو ئی بھی ریونیو میں ہیرا پھیری نہ کر پائے گا۔انہوں نے کہا کہ2013-14 میں تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے حاصل کردہ 1978ملین روپے ریوینوکی مد میں حکومتی خزانے میں جمع کرائے گئے جن میں سے1177 ملین روپے کا ریونیو صرف کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی طرف سے تھا۔جبکہ 2015-16 کا ریونیو ریکارڈمرتب کیا جا رہا ہے۔