اوکاڑہ، نشہ آور جوس پینے سے سات افراد کی حالت خراب ،ہسپتال منتقل

بدھ 17 اگست 2016 21:05

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) نشہ آور جوس پینے سے سات افراد کی حالت خراب ۔ہسپتال منتقل کر دیا گیا سیکنڈ ائیر کی طالبہ رابعہ کو حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑا منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعات کے مطابق تھانہ راوی کی حدود میں واقعہ ٹھٹھہ مدوکا رہائیشی محمد اصغر کے گھر پراس کے ایک ملنے والے ساجد نامی نوجوان کا آنا جانا تھا۔

(جاری ہے)

محمد ساجد نے جوس میں نشہ آور چیز ملا کر تمام اہلے خانہ کو کھلا دی۔جس سے محمد اصغر کی فیملی کے سات افراد بے ہوش ہو گئے جن کو فوری طور پر بنیادی مرکز صحت داخل کرا دیا گیا۔ابتدائی طبی امداد کے بعد فیملی کے چھ افراد کو بی ۔ایچ ۔یو سے فارغ جب کے سیکنڈ ائیر کی طالبہ رابعہ کو تشویش ناک ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑا ریفر کر دیا گیا ہے۔ جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔