پولیس کاپتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، دو پتنگ فروش گرفتار

بدھ 17 اگست 2016 20:51

فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) تھانہ ڈی ٹائپ پولیس نے دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے تین ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کرلیں ۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ نے پتنگ بازی کے خلاف بھر پور آپریشن کرتے ہوئے ملزمان عدنان اور نعمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے3160پتنگیں برآمد کرلیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر512,513/16جرم 4ڈینجرس کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت تھانہ ڈی ٹائپ میں درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :