لاہور ہائیکورٹ نے خاوند سے کمسن بچے بازیاب کراکے بیوی کے حوالے کردئیے

بدھ 17 اگست 2016 20:39

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے خاوند سے کمسن بہن بھائی بازیاب کراکے بیوی کے حوالے کردئیے، دوران سماعت درخواست گزار کامونکی کی رہائشی خاتون منزہ شہزادی نے عدالت کو بتایا کہ اس کا خاوند نوید آئے روز اس پر تشدد کرتا تھا ،ایک روز اس نے مجھے زہریلی گولیاں کھلا دیں ، طبیعت بگڑنے پر ہسپتا ل داخل کرادیا ،ہسپتال سے جب گھر واپس آئی تو خاوند نے گھر سے نکال دیا اور ساڑھے تین سالہ بیٹے اذان اور دو سالہ بیٹی نورفاطمہ کو چھین لیا ، عدالت بچے بازیاب کراکے میرے حوالے کرنے کا حکم دے،عدالتی حکم پر بچے عدالت میں پیش کئے گئے جنہیں باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا گیااور عدالت نے درخواست نمٹا دی۔