پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 7131 ملین روپے کے سودے

بدھ 17 اگست 2016 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 7131 ملین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 13277 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 3033 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2815 ملین روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس (cots) ہونے والے سودوں کی مالیت 2815 ملین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 676.36 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 178.42 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 10.72 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :