چیچہ وطنی، کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالاملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

بدھ 17 اگست 2016 20:23

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالاملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا،ایک پولیس اہلکار بھی زخمی،ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق چک38،بارہ ایل سے تعلق رکھنے والے ملزم رمضان عرف جانی نے گزشتہ روزمقامی کاشتکارساجد جٹ کے 11سالہ بیٹے شہزاد کوورغلا کراغوا کرلیا جسے ملزم اور اسکے ساتھی نے جنسی تشدد کا نشانہ بنا کرنعش مکئی کی فصل میں پھینک دی،لواحقین اور اہل دیہہ نے اپنی مددآپ کے تحت بچے کی تلاش جاری رکھی جسکی نعش شام کو کھیتوں سے مل گئی،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چک119،سیون ڈی آر میں چھاپہ مارا تو ملزم اور اسکے دوساتھیوں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار جعفر حسین زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے معصوم بچے سے زیادتی اور قتل کا مرکزی ملزم رمضان عرف جانی ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے ملزم کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :