لاکھوں کے غیرقانونی اثاثے بنانے کا الزام،نیب خیبرپختونخوا نیمحکمہ پولیس سندھ کے اہلکارچن زیب قریشی کوگرفتارلیا

بدھ 17 اگست 2016 20:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے محکمہ پولیس،سندھ کے اہلکارچن زیب قریشی کوگرفتارلیا۔ملزم چن زیب قریشی پرالزام ہے کہ اس نے لاکھوں کے غیرقانونی اثاثے بنائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیوروکوجب ملزم کے غیرقانونی اثاثہ جات کے متعلق علم ہواتونیب خیبرپختونخوانے ملزم کی منقولہ وغیرمنقولہ جائیدادجواسکے نام اوربیوی بچوں کے نا م پرتھی کے حوالے سے تحقیقات شروع کیں ۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ ملزم چن زیب قریشی نے اپنے اوراپنے وارثان کے نام پرلاکھوں روپے کے غیرقانونی اثاثے بنائے ہیں جن میں3کنال3مرلہ پلاٹ شیروارن کوردایبٹ آباد،2قیمتی گھر میٹروائل کراچی،15مرلے کاکمرشل پلاٹ ایبٹ آباد،10مرلے کادومنزلہ عمارت کاغان کالونی ایبٹ آباد اور1کنال15مرلے کاپلاٹ ایبٹ آباد میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں ملزم نے الائیڈبینک ٹرسٹی فنڈمیں8.7ملین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ملزمچن زیب قریشیکیخلاف مزیدتحقیقات جاری ہے اورکچھ اہم انکشافات بھی متوقع ہے تاہم ملزم کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے ملزم کوجلد احتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔