سانحہ 12 مئی میں ملوث ایم کیو ایم کے 5 کارکنان سمیت9 ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیدیا گیا

بدھ 17 اگست 2016 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج نے سانحہ 12 مئی میں ملوث ایم کیو ایم کے 5 کارکنان سمیت9 ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیدیاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج فاروق شاہ کے روبرو بارہ مئی سانحے میں ملوث 9ملزمان کو پیش کیا گیا ،، شاہراہ فیصل پولیس نے گزشتہ روزگلستان جوہر میں قائم ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس میں ایک کارروائی کے دوران نو ملزمان انیس الحسن،زیشان،اظہر قریشی،فیصل وہاب،طلحہ علی،عدیل،وقاص،ارسلان اور مرتضی کو گرفتار کیا،جن پر الزام ہے کہ انہوں نے 12 مئی 2007 کے روز شاہراہ فیصل پر فائرنگ،جلاو گھیراو اور چیف جسٹس آف پاکستان کو ائیرپورٹ سے باہر نہ نکلنے نہ دیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے شاہراہ فیصل پولیس کی تحویل میں دیدیا۔