اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار کا قبضے اور تجاوزات کے ختم کر نے کا عزم

چند روز میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کر دیا جائے گا ٗ گفتگو

بدھ 17 اگست 2016 20:15

کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء)اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار نے قبضے اور تجاوزات کے ختم کر نے کا عزم کرتے ہوئے کہاہے کہ چند روز میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کسووال سے پل نہر 119سیون ڈی آر پر سڑک کے ہر دو اطراف لوگوں نے تعمیرات کر لی ہیں جبکہ مویشی سڑک کے بالکل ساتھ باندھ رکھے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد حادثات ہو چکے ہیں۔ اس بارے میں جب اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ چند روز میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کر دیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے عزم کو سراہا ہے۔