کالاشاہ کاکو،مزدوربستی ریانپورہ سے بچہ اغواہ کرنیکی کوشش ناکام

اہل محلہ نے مبینہ اغواکارپکڑکردرگت بنانے کے بعدپولیس کے حوالے کردیا

بدھ 17 اگست 2016 20:11

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) مزدوربستی ریانپورہ سے بچہ اغواہ کرنیکی کوشش ناکام،اہل محلہ نے مبینہ اغواکارپکڑکردرگت بنانے کے بعدپولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کالاشاہ کاکوکی مزدوربستی ریانپورہ میں نوری چوک کے قریب ایک مفلوک الحال شخص گلی میں کھیلتے ہوئے دومعصوم بچوں کوورغلاکر بہانے سے اپنے پاس بلوارہاتھاکہ اسی اثناء میں محلہ کے کچھ لوگوں نے اسے دیکھ کرشورمچادیاجس پردیگرافرادبھی موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے مذکورہ شخص کوپکڑکرزبردست درگت بنائی اوربعدازاں آستانہ عالیہ راوی ریان شریف لے گئے جہاں پرمذکورہ شخص نے اپنانام زوہیب سکنہ بادامی باغ لاہورکابتاتے ہوئے اعتراف کیاکہ اسکے ساتھ مزیدتین افراداوربھی ہیں جو بچے اغواکرتے ہیں ۔

جس پرمذکورہ آستانہ عالیہ کے ذمہ دارمحمدشفیق سیفی نے متعلقہ تھانہ صدرمریدکے پولیس کے حوالے کردیا۔اس ضمن میں مذکورہ پولیس کاکہناتھاکہ پکڑاجانیوالاشخص اغواہ کارنہیں بلکہ پاگل ہے جسے اہل علاقہ نے غلط فہمی میں اغواکارسمجھ کر مارپیٹ کی ہے۔تاہم تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :