اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے 22اگست کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا
وقت آ گیا ہے کرپشن، ٹیکس چوری اور منی لانڈ رنگ کرنے والوں والوں کا احتساب کیا جائے‘ میاں محمود الر شید
بدھ 17 اگست 2016 19:59
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء میاں محمود الر شید نے22اگست کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں تحریک احتساب کے پنجاب میں آغاز کے سلسلے میں مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں صوبے بھر سے تحریک انصاف کے ایم پی ایز شرکت کرینگے اور احتجاجی تحریک سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کرپشن، ٹیکس چوری اور منی لانڈ رنگ کرنے والوں والوں کا احتساب کیا جائے،3 ستمبر کا دن حکمرانوں کیلئے بھاری ثابت ہو گا، حکمرانوں کے پاس ابھی بھی وقت ہے خود کو خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کردیں، اب یہ تحریک رکنے والی نہیں۔(جاری ہے)
پوری قوم جانتی ہے کہ حکمران خاندان ٹیکس چوری، کرپشن اورمنی لانڈ رنگ میں ملوث ہے ، پوری دنیا کا میڈیا اپنی رپورٹیں شائع کر چکا ہے اور اگر یہ غلط ہیں تو حکومت ان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کر تی؟ بچوں کے اغوا ء کے واقعات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ نہایت سنجیدہ معاملہ ہے بچوں کے اغواء کی وارداتیں روکنے کیلئے سخت قانونی سازی کرنی چاہئے اور بچوں کیخلاف جرائم کے مرتکب ملزمان کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے۔
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.