صحبت پور کے علاقے عادل پور میں دو بارودی سورنگیں برآمد

بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ، بم ڈسپوزل کا ایک اہلکار جاں بحق

بدھ 17 اگست 2016 19:59

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء ) صحبت پور کے علاقے عادل پور میں دو بارودی سورنگیں برآمد بارودی سورنگ کو ناکہ بناتے ہوئے دھماکہ بم ڈسپوزل کا ایک اہلکار جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز صحبت پور کے علاقے عادل پور میں بم ڈسپوزل کا عملہ بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا رہا تھاکہ زور دار دھماکہ ہوگیا جس سے بم ڈسپوزل کا اہلکار پنھل خان شہید ہوگیا اس سے قبل علاقے میں بم ڈسپوزل کے عملے نے دو بارودی سرنگوں کو برآمد کیا تھا۔ دھماکہ کے بعد مقامی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور شہید ہونے والے بم ڈسپوزل کے اہلکار جو بارودی سرنگ کو ناکارہ کرتے ہوئے دھماکہ میں شہید ہوگئے تھے ان کی میت ہسپتال پہنچا دی گئی مزید تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :