ملتان پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 36جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا

بدھ 17 اگست 2016 19:46

ملتان۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر36جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم محمد عقیل کے قبضہ سے 10لیٹر شراب جبکہ ملزم ماجد کے قبضہ سے 8لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد ارشد کے قبضہ سے 415گرام چرس، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان محمد اشرف اور عمار احمد کے قبضہ سے 1لیٹر شراب، پولیس تھانہ بی۔

زیڈ نے ملزم طاہر کے قبضہ سے 10لیٹر شراب جبکہ ملزم یونس کے قبضہ سے 03کلو بھنگ برآمد کر کے گرفتارکرلیا۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزمان شاہد ، طارق اور عنصر کو وٹک رقم 3200/-روپے کے ساتھ بذریعہ تاش جواے کھیلتے گرفتارکرلیا۔پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزمان سیف، علی ، رضا، شاہد ، زکی، سہیل ، معوذ، ندیم ،نعیم اور راشد کو انٹر نیٹ کیفے پر فحش فلمیں دیکھتے ہوئے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی جلال پور نے ملزم محمد ارشد کو اغواء کی جھوٹی خبر دینے پر گرفتارکرلیا۔پولیس تھانہ صدر جلال پور نے ملزم فیاض کو قابو کیا جس نے ریڈ کے دوران اشتہاری مجرم کو اشارہ کر کے بھگا دیا ملزم کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا۔ملتان پولیس نے16اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے2کا تعلق کیٹیگری اے سے ہے جبکہ14ملزمان کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔ ان میں سے8اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران117نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں441نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے145موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :