ڈی سی اوو ڈی پی او کا ضلع کے سکولوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا

بدھ 17 اگست 2016 19:46

راجن پور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) ضلع راجن پور کے نواحی علاقہ بنگلہ اچھا سے روجھان آنے والی مسافر کشتی کے دریائے سندھ میں الٹنے کے سانحہ میں کشتی کے ڈرائیور کی جرات اور بہادری کی عمدہ مثال ضلع بھر کی عوام اور سماجی تنظیموں کی جانب سے جوانمردی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے، ایک سماجی تنظیم کی جانب سے 19اگست کو ورلڈ ہیومنٹیرین ڈے کے موقع پرہیومنٹیرین ایوارڈ دینے کا اعلان،راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری کے رہائشی 16سالہ محمد اشفاق ولد شاہ محمد قوم مزاری نے "اے پی پی"کو بتایا کہ میں ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتا ہوں اور کشتی کا ڈرائیور ہوں،منگل کے روز میں کشتی پر حسب معمول بنگلہ اچھا سے روجھان کیلئے 17مسافروں میں شامل مردوں ، خواتین اور بچوں کو دریائے سندھ کے راستے سے آرہا تھا کہ اچانک دریائی کٹاؤ کی وجہ سے پانی میں گرے ہوئے درخت سے کشتی ٹکراکر الٹ گئی جس سے دو معصوم بچے جا ں بحق ہوگئے ، محمد اشفاق نے بتایا کہ مجھ سے معصوم بچوں اور خواتین کو ڈوبتا دیکھ کر رہا نہیں گیا اور میں نے فوری طور پر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پانی کے اندر جا کر معصوم بچوں اور خواتین کو بچانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا کام شروع کردیااور دو معصوم بچوں کے ساتھ ساتھ تین خواتین کو کشتی کے خالی تختو ں کے ذریعے بحفاظت بچالیا جبکہ اللہ پاک کی طرف سے معجزہ ہوا کہ پانی میں بھی میرا موبائل فون کام کر رہا تھااور میں نے اپنے والد جوکہ کشتی کے ڈرائیور ہیں کو کال کرکے بلایا ،اسی اثناء میں میرے والد کے ساتھ ساتھ فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں اور پنجاب پولیس موقع پر آن پہنچے جن کی مدد سے باقی تمام مسافروں کو بحفاظت بچالیا گیا ۔

(جاری ہے)

محمد اشفاق نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد میرا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے اور میں اسی طرح سے بغیر کسی گھبراہٹ کے جوانمردی کا مظاہرہ کرتا رہوں گا۔ علاوہ ازیں سماجی تنظیم ہیلپ فاؤنڈیشن پاکستان کے پروگرام منیجر جمشید فرید سومرو نے "اے پی پی" کو بتایا کہ کشتی کے ڈرائیور محمد اشفاق کی بہادری اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے اعتراف میں تنظیم ہذا کی طرف سے 19اگست کو کوٹ مٹھن میں ورلڈہیومنٹیرین ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں محمداشفاق کوبیسٹ ہیومنٹیرین ایوارڈ دیا جائے گا۔

اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن روجھان کے صدر مشتاق خان مزاری نے بتایا کہ ادارہ کی طرف سے کشتی کے ڈرائیور کو اعزازی شیلڈ اور مالی طور پر انعام دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر ، ڈی پی او راجن پور حافظ عرفان اللہ نے بھی کشتی کے ڈرائیور کی بہادری پر اسے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :