ڈی سی اوو ڈی پی او کا ضلع کے سکولوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا
بدھ 17 اگست 2016 19:45
اوکاڑہ۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) ڈی سی او سقراط اما ن رانا اور ڈی پی او فیصل رانا کا ضلع کے مختلف سکولوں اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات، طالب علموں کی راہنمائی اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات کا جائز ہ لیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے تعلیمی اداروں کے داخلی و خارجی راستوں ،بیریئرز ،سی سی ٹی وی کیمروں،بنکرز ،واک تھرو گیٹس ،میٹل ڈیٹیکٹر ،کنٹرول رومز اورسکیورٹی سٹاف کے زیر استعمال ہتھیاروں کا بھی جائزہ لیا ،ڈی سی او و ڈی پی او نے فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی اور ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے نتیجہ میں افواہوں ،بچوں کے اغواء و دیگر غیر مصدقہ انتشار پھیلانے والی خبروں سے متعلق تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے افواہ سازی اور انتشار پر مبنی جھوٹی خبریں پھیلا کر ہمارے اتحاد اور یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں ،حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپنے اداروں کی سکیورٹی اور حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، انہوں نے پرائمری اور مڈل حصہ کے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ چھوٹے بچوں کے والدین کو بھی افواہوں اور انتشار والی خبروں سے آگاہ کریں اور انہیں بتائیں کہ ضلع میں تمام حالات کنٹرول میں ہیں اور ہر طرح کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.