ہائی کورٹ ملتان بنچ نے لیگی رکن قومی اسمبلی عبد الرحمن کانجو کیخلاف دو شناختی کارڈ رکھنے پر دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی

بدھ 17 اگست 2016 19:35

ہائی کورٹ ملتان بنچ نے لیگی رکن قومی اسمبلی عبد الرحمن کانجو کیخلاف ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عبد الرحمن کانجو کے خلاف دو شناختی کارڈ رکھنے کے الزام میں دائر کی گئی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی گئی۔

(جاری ہے)

لیگی ایم این اے کے خلاف گذشتہ برس صفدر حسین نے درخواست دائر کی تھی کہ عبد الرحمن کا نجو نے دو ناموں سے الگ الگ دو شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں اس سلسلے میں ان پر دو ناموں سے قرضے لینے اور جائیداد رکھنے کا الزام تھا تاہم گذشتہ روز عدم پیروی کی وجہ سے عبد الرحمن کانجو کے خلاف دائر کی گئی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی گئی ۔