ڈی سی او لاہور نے شہر میں گھی اور کو کنگ آئل پر ناجائز منافع خوری پر سختی سے نوٹس لے لیا

بدھ 17 اگست 2016 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر میں گھی اور کو کنگ آئل پر ناجائز منافع خوری پر سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں گھی اور کو کنگ آئل پر ناجا ئز منافع خوری کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں گھی اور کو کنگ آئل پر اوورچارجنگ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسا کر نے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارروائی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :