حکومت پنجاب نے ڈی او سی اور اے ڈی سی کے عہدوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 17 اگست 2016 19:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) حکومت پنجاب نے ڈی او سی اور اے ڈی سی کے عہدوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی نے وزیر اعلی کو ایک سمری ارسال کی ہیکہ نئے بلدیاتی نظام کی آمداوربلدیاتی نمائندوں کے حلف اٹھانے سیقبل ہی اضلاع میں موجود ڈی او سی کا عہدہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کوآرڈی نیشن میں تبدیل کر دیا جائے اور ساتھ ہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کے عہدے کو ایڈیشنل کلکٹر ریونیو میں تبدیل کر دیا جائے تاکہ نئے عہدے نئے بلدیاتی نظام سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

سمری کی منظوری کے ساتھ ہی نئے عہدوں پر تعیناتی کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :