حکومت پنجاب بچوں کے اغواء کے بڑھتے ہوئے واقعات پر فوری اقدامات کرے‘عنصرسجاد بھٹی

بچوں کی حفاظت والدین کے ساتھ ساتھ ریاست کی بھی ذمہ داری ہے‘حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ‘سکولوں کی تعطیلات ختم ہوچکی ہے‘پر یس کا نفر نس

بدھ 17 اگست 2016 19:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سیاسی تنظیم ساحل کے ریجنل آرگنائزر عنصر سجاد بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بچوں کے اغواء کے بڑھتے ہوئے واقعات پر فوری اقدامات کرے‘بچوں کی حفاظت والدین کے ساتھ ساتھ ریاست کی بھی ذمہ داری ہے‘حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ‘سکولوں کی تعطیلات ختم ہوچکی ہے اب اغواء کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے ‘سکول گیٹ کے باہر ،اہم شاہراوں اور چوک میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا اب تک 80کے قریب بچوں کا اغواء ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشانہ ہے ۔چائلڈ پروٹیکشن بیور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے تو واقعات میں کمی رونما ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ پنجاب پولیس کو بھی متحرک ہونے کی ضرورت ہے ۔اگر کسی والدین کا بچہ اغواء ہو تا ہے تو اس کاغم صر وہی والدین جانتے ہیں اور ہم لوگ ان طفل تسلیاں دینے پہنچ جاتے ہیں ان تسلیوں کے بجائے جو گروہ یہ وار داتیں کررہا ہے اس تک پہنچا جائے ابھی تک ایک بھی اغواء کار نہیں پکڑا گیا جبکہ پولیس جعلی لوگ پکڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کررہی ہے اگر پولیس کی یہی کارکردگی ہے تو اربوں روپے کا بجٹ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :