ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی غیر قانونی قید سے 13 مزدوروں کو بازیاب کرا کے آزاد کر دیا

بدھ 17 اگست 2016 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی غیر قانونی قید سے 13 مزدوروں کو بازیاب کراکے آزاد کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بھٹہ مالک عرفان نے درخواست گزار رشتہ دار بھٹہ مزدوروں کو غیرقانونی قید رکھا ہوا اور ان سے جبری مشقت لی جا رہی ہے۔ عدالتی حکم پر بیلف نے 3 بچوں، 4 خواتین اور چھ مرد مزدوروں کو بازیاب کرائے کے عدالت کے روبرو پیش کر دیا جس پر فاضل عدالت نے تمام مزدوروں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :