چیف سیکرٹری نے سرکاری گاڑیاں نہ رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری طور پر نئی گاڑیاں اور نئے دفاتر دینے کی ہدایت کر دی

بدھ 17 اگست 2016 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید نے سرکاری گاڑیاں نہ رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری طور پر نئی گاڑیاں اور نئے دفاتر دینے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید نے اس سلسلہ میں 35 کروڑ روپے کا بجٹ بھی منظور کیا اور یہ بجٹ بورڈ آف ریونیو کے حوالے کیا گیا چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ جو اسسٹنٹ کمشنرز ٹی ایم اے کی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں وہ گاڑیاں بھی واپس کی جائیں اور ٹی ایم اے کے دفاتر بھی واپس کیے جائیں چیف سیکرٹری نے جن اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس دفاتر نہیں ہیں انہیں نئے دفاتر دینے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو یہ عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :