شہر کے مختلف پوائنٹس پر قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے منڈیا ں قائم کی جائیں گی،ڈی سی او

بدھ 17 اگست 2016 19:02

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عید الضحیٰ کے موقع پر شہر کے مختلف پوائنٹس پر قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے منڈیا ں قائم کریگی،انہوں نے کہا کہ یہ منڈیاں علامہ اقبال ٹاؤن میں بکر منڈی شاہ پور کانجراں اور ملتان روڈ ،واہگہ ٹاؤن میں اڈہ رکھ چھبیل جی ٹی روڈ مناواں،نشتر ٹاؤن میں پنجاب گورنمنٹ ایمپلائزکو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (فیز ٹو) ،واپڈا ٹاؤن ایکسٹینشن( اے ٹو)بلاک کالج روڈ ٹاؤنشپ اور آڈٹ اکاؤنٹس سو سائٹی نمبر( ٹو)کچا روڈ لاہور میں لگائی جائیں گی جبکہ گلبرگ ٹاؤن میں ڈی ایچ اے( فیز 9)بالمقابل نشاط مل ہڈیارہ ڈرین،داتا گنج بخش ٹاؤن میں حضرت عثمان روڈمین سگیاں روڈ،راوی ٹاؤن میں حضرت عثمان روڈ مین سگیاں روڈ قائم کریگی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہا کہ ان مقامات کے علاوہ کہیں اور شہر میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کی اجازت نہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :