صحبت پور ‘ بارودی سرنگیں ناکارہ بنا نے کے دوران دھماکے میں اہلکار شہید

بدھ 17 اگست 2016 18:42

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں بارودی سرنگیں بر آمد ہونے ہونے پر بی ڈی ایس کے دو اہلکار بم کو ناکارہ بنانے پہنچے جسے ناکارہ بناتے ہوئے بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ عادل پور کے علاقے صحبت پور میں علاقہ مکینوں نے بارودی سرنگوں کی اطلاع دی جسے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزیبل اسکواڈ کے دو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے جس میں سے ایک اہلکار بغیر کسی حفاطتی اقدام کے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے ہی لگا تھا کہ سرنگ پھٹ گئی اور ذور دھماکے میں بم اسکواڈ اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق بم اسکواڈ کو سہولیات اور حفاظتی اشیاء کی عدم فراہمی کے باعث بی ڈی ایس کا اہلکار اپنی مدد آپ تحت خود ہی سادہ لباس میں بغیر کسی حفاظتی جیکٹ اور جدید آلات کے سرنگ ناکام بنانے کی کوشش کی جس کے دوران وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تا ہم شہادت کے رتبہ پر فائز ہو گیا۔واضح رہے بلوچستان صوبہ پہلے ہی دہشت گردی کی کارروائیوں کی زد میں ہے ایسے میں اس طرح کے حادثات سے دہشت گردی کے خلاگ جنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا پتہ دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :