اوکاڑہ، مشتعل افراد کی جانب سے میاں بیوی کو اغواء کار سمجھ کر ہوئے پولیس کی حراست سے چھین کر ا آگ لگانے کی کوشش کوناکام بنا دی گئی

بدھ 17 اگست 2016 18:32

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) پولیس نے درجنوں مشتعل افرادکا میاں بیوی کو اغواء کار سمجھتے ہوئے پولیس کی حراست سے چھین کر انہیں آگ لگانے کی کوشش کوناکام بنادیامظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ ،سرکاری گاڑی کی توڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ کرکے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردی پولیس کی بھاری نفری نے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا پچاس سے زائد افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات غلہ منڈی روڈ پر چک نمبر33ٹوآر کے رہائشی مقبول احمد اور اسکی بیوی زبیدہ بی بی کووہاں پر موجود چند افراد نے اغواء کار سمجھ کر گھیر لیا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ اے ڈویژن موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے مذکورہ میاں بیوی کو اپنی حراست میں لے لیا لیکن مشتعل افراد نے پولیس کی حراست سے چھین کر انہیں جان سے مارنے کیلئے انہیں آگ لگانے کی کوشش کی جسے پولیس کی بھاری نفری نے ناکام بنادیا مشتعل افرادنے پولیس پارٹی اور سرکاری گاڑی پر ڈنڈوں سوٹوں اور پتھروں سے حملہ کردیا قبل ازیں مظاہرین نے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کر رکھی تھی جسے پولیس نے خالی کراکرٹریفک بحال کرادی بعدازاں مظاہرین منتشر ہوگئے پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے عاطف ولد غلام رسول،صیام چوہدری ولد سجاد،حسنین،شیخ شاہد ،مٹھو مرغیاں والا سمیت پچاس افرادکے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :