ڈی جی خان ،دینی مدرسہ کے رنگ وروغن کا ٹھیکہ

ٹھیکیدار ساڑھے آٹھ لاکھ ٹھیکہ کی رقم ہڑپ کرگیا، انصاف فراہم کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ غیور اختر قریشی

بدھ 17 اگست 2016 18:30

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) دینی مدرسہ کے رنگ وروغن کا ٹھیکہ ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ٹھیکہ کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے ٹھیکیدار نے اپنے کارندے کے ذریعے حساب کتاب کا رجسٹراور موبائل فون چوری کرلیا سب ٹھیکیدار غیور اختر قریشی نے تھانہ گدائی میں تحریری درخواست دے کر ایک ملزم کو پکڑوایا پولیس نے مک مکا کرکے چھوڑدیا تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے دینی مدرسے کو رنگ وروغن کرنے کیلئے بابر انصاری نے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے میں ٹھیکہ لے کر اپنے ساتھ کام مکمل کرنے کیلئے غیور اختر قریشی اور گوگی انصاری کو ملالیا جنہوں نے دکانوں سے اُدھار لیکر رنگ وروغن لیکر کام کیا ۔

(جاری ہے)

رنگ وروغن اور کام کرنے والی لیبر کا ایک رجسٹر میں اندراج کیاجاتا رہالیکن کام مکمل ہونے سے ایک دن پہلے ٹھیکیدار بابر انصاری نے اپنے کارندوں شیخ ندیم ،محمد سجاد اور محمد طارق کے ذریعے رجسٹر چوری کروالیا اور حساب کتاب کرنے سے انکار کردیاجبکہ ٹھیکہ کی رقم وصول کرچکا تھا غیور اختر قریشی نے تھانہ گدائی میں تحریری درخواست دی تفتیشی ASIاختر شاہ نے کانسٹیبل بلال کو ملزموں کو پکڑنے کیلئے کہا مدعی غیور اختر قریشی نے ملزم شیخ ندیم کی نشاندہی کی لیکن کانسٹیبل بلال نے مک مکا کرکے ملزم کو چھوڑدیا غیور اختر قریشی نے پولیس حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ اسے انصاف فراہم کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :