ڈی جی خان، ڈویژن بھر میں جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے 19 افراد کے خلاف مقدمات درج

ستر لاکھ مالیت کی جعلی زرعی ادویا ت برآمد، جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔چوہدری محمد ارشاد

بدھ 17 اگست 2016 18:30

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) ڈویژن بھر میں جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے 19 افراد کے خلاف مقدمات درج، ستر لاکھ جعلی زرعی ادویا ت برآمد، جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد ارشاد تفصیلات کے مطابق محکمہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزپنجاب کی جانب سے جعلی زرعی ادویات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اور محکمہ کے انسپکٹرروزانہ کی بنیاد پر زرعی ادویات کے نمونہ جات لے کر لیبارٹری کو برائے تجزیہ بھجوارہے ہیں چوہدری محمد ارشادڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ڈیرہ غازیخان نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زمیندارصرف میعاری زرعی ادویات خریدیں اور کسی قسم کی شکایت کے سلسلہ میں ضلعی اور تحصیل سطح کے انسپکٹران سے رابطہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ڈویژن بھر سے 5 فیصد کے قریب زرعی نمونہ جات لیے جاچکے ہیں اور ڈویژن بھر سے 19 مقدمات درج کرواکے بہت سے لوگوں کو گرفتار کروایا جا چکاہے اور سترلاکھ کے قریب زرعی ادویات قبضہ میں لی چکی ہیں جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :