ایبٹ آباد،ایکسائز کے اہلکاروں کو بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم عمل

منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے ڈرایادھمکایاجانے لگا

بدھ 17 اگست 2016 18:29

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) ایکسائز کے اہلکاروں کو بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم عمل۔ منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے ڈرایادھمکایاجانے لگا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایکسائز کے افسران اور اہلکاروں کو بلیک میل کرنے والا ایک گروہ سرگرم عمل ہے۔ جو منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے ایکسائز کے اہلکاروں کو ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہے۔ ایکسائز کے اہلکاروں کیخلاف اخبارات میں من گھڑت خبریں شائع کرکے ان کو بلیک میل کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ ایکسائز کے ذمہ داروں نے اس حوالے سے اعلیٰ افسران سے رابطہ کرکے انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :