حکومت اپنے تجویز کردہ ٹی اور آرز سے پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں بالکہ معاملہ ٹھپ کرنا چاہتی ہے ،ڈاکٹر مراد راس

حکمران اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں ، کارکنوں سے گفتگو

بدھ 17 اگست 2016 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ حکومت اپنے تجویز کردہ ٹی اور آرز سے پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں بالکہ معاملہ ٹھپ کرنا چاہتی ہے ۔ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف جو بیڑا اُٹھایا ہے اُس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں آئے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس تحریک انصاف کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے پوری دنیا میں جن حکمرانوں کا پانامہ لیکس میں نام آیا ہے وہ عوام کو جواب دے رہے ہیں لیکن پاکستان کے حکمران خود جواب دینے کی بجائے اپوزیشن کو بلیک میل کر رہے ہیں اور اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں حکومتی رویے پر عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اور حکمرانوں سے اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت کے موڈ میں نہیں ہے ۔