لاہور ، تاجروں نے موبائلز ایکسریز کی ویلیو ایشن ڈیوٹی300گنا بڑھانے پر لاہورچیمبر سے مدد طلب کرلی

بدھ 17 اگست 2016 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موبائلز ایکسریز کا کاروبار کرنے والے تاجروں سمیت ایشیا کی سب سے بڑی الیکٹرانک مارکیٹ ہال روڈ کے تاجروں نے موبائلز ایکسریز کی ویلیو ایشن ڈیوٹی300گنا بڑھانے پر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے مدد طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انجمن تاجران ہال روڈ لاہور کے صدر امین مظہر بٹ کی قیادت میں لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور چیمبر کے عہدیداروں کو اپنی پریشانی کے بارے میں آگاہ کیا۔

چیمبر عہدیداران میں ہال روڈ کے تاجروں کو ان کے مطالبات وفاقی اور صوبائی حکومتوں تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے ہال روڈ کے تاجروں کے ساتھ ہونے والی اس حکومتی زیادتی کو ظلم قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ موبائل ایکسریز کی ویلیوایشن ڈیوٹی میں کیا گیا 300فیصد اضافہ واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :