بچوں کے اغواء بھی دہشت گردی ہیں‘ چوہدری محمدسرور

انکے ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں ‘ پنجاب بچوں کے اغواء کا ”گڑھ “بن رہاہے ر صوبے میں آئین وقانون کی بجائے جرائم پیشہ لوگ مضبوط ہو رہے ہیں گورننس کا دعویٰ کر نیوالے حکمران کہاں ہے ؟ حکمرانوں کی نااہلی او ر ناکامیوں کی لمبی فہرست بھی جمہو ریت کیلئے خطر ہ بنتی جا رہی ہے‘راجہ ریاض سمیت دیگر پارٹی اراکین سے گفتگو

بدھ 17 اگست 2016 18:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بچوں کے اغواء بھی دہشت گردی ہیں انکے ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں ‘ پنجاب بچوں کے اغواء کا ”گڑھ “بن رہا ہے اور صوبے میں آئین وقانون کی بجائے جرائم پیشہ لوگ مضبوط ہو رہے ہیں گورننس کا دعویٰ کر نیوالے حکمران کہاں ہے ؟ حکمرانوں کی نااہلی او ر ناکامیوں کی لمبی فہرست بھی جمہو ریت کیلئے خطر ہ بنتی جا رہی ہے ‘حکمران زبانی جمع خرچ کی بجائے اغواء کے واقعات روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سخت اقدامات کر یں ‘عوام کے جان ومال کے تحفظ میں حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

پارٹی اراکین راجہ ریاض احمد ‘ڈاکٹر اسد معظم سمیت دیگر کی قیادت میں مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بچوں کے اغواء کے بعد انکے اعضا ء نکالنے کے معاملات سامنے آنے کے بعد والدین اپنے بچوں کو جتنا آج غیر محفوظ سمجھتے ہیں ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی آج پنجاب میں آئین اور قانون کی بجائے جرائم پیشہ لوگ خود کو زیادہ مضبوط سمجھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی توجہ سیاسی مشہوری کے منصوبوں کی بجائے عوام سے کیے جانیوالے وعدوں اور انکے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر مر کوز کر یں ورنہ قوم کے صبر کا پیمانہ لبر یز ہو گیا تو حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جو حکمران عوام کے جان ومال کا تحفظ نہیں کر سکتے ایسے حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا اور قوم ایسے بے حس حکمرانوں کو مزید برداشت بھی نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہو ریت کی مضبوطی اور بچاؤ چاہتے ہیں تو انکو اپنا انداز حکمرانی درست کر نا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :