جنوبی وزیرستان، متاثرین کی بحالی کے فنڈز کو این جی اوز کی جانب سے سیاسی شخصیات کے انتخابی مہم پر خرچ ہونے کا نوٹس

انکوائری کے لیٹر پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے حکام کو پہنچ گئے این جی اوز کے زمہ داروں اور سیاسی شخصیات میں کھلبلی مچ گئی

بدھ 17 اگست 2016 18:22

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) جنوبی وزیرستان میں متاثرین کی بحالی کے فنڈز کو این جی اوز کی جانب سے سیاسی شخصیات کے انتخابی مہم پر خرچ ہونے کا نوٹس لے لیاگیا ۔گورنر ،گورنر سیکرٹریٹ فاٹا اور آرمی حکام نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔انکوائری کے لیٹر پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے حکام کو پہنچ گئے۔ این جی اوز کے زمہ داروں اور سیاسی شخصیات میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متاثرین جنوبی وزیرستان کی بحالی کے فنڈز کو سیاسی شخصیت کے انتخابی مہم پر خرچ ہونے کی انکوائریش شروع ہوچکی ہے۔ ایس ار ایس پی این جی اوز کے خلاف انکوائری لیٹر پولیٹیکل انتظامیہ کو پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ار ایس پی این جی او کے زمہ داروں نے گزشتہ دنوں سابقہ انتخابات میں ناکام ہونے والے ایک سیاسی شخصیت کے ساتھ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں کانی گرام ،دواتوئے ،سراروغہ اور دیگر علاقوں کے دورے کئے تھے۔

اور سادہ لوح قبائیلوں کو یقین دلایا تھا کہ ایس ار ایس پی کے فنڈز اسی سیاسی شخصیت کی کوششوں سے ارہا ہے ۔اور اس کے حکم پر خرچ ہوگا ۔جس پر سادہ لوح قبائلیوں نے ایس ار ایس پی کے زمہ داروں اور سیاسی شخصیت کو بڑے بڑے دنبے زبح کرکے بڑ ے بڑے کھانے تیار کئے ۔او ر ان کھانوں سے خوب مزے لیتے رہے۔جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین اور سیاسی شخصیات کو یہ بات ناگوار گزری اور انھوں نے اس کا سخت نوٹس لے لیا کہ ایس ار ایس پی این جی او کا جو فنڈز متاثرین کی بحالی کا فنڈز ہے یہ غیرملکی فنڈ ہے او ریہ تو سیاسی اثر و رسوخ کی بجائے کمیونٹی کی بہتری کے لئے خرچ ہورہا ہے۔

اور انھوں نے سیاسی شخصیت کے ساتھ ایس ار ایس پی کے زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کردیا ۔اور گورنر کے پی کے ، کورکمانڈر پشاور سمیت اعلی حکام کو اس بارے میں اگاہ کردیا ۔جس پر اعلی حکام نے ایس ار ایس پی کے زمہ داروں کی سیاسی شخصیت کے ساتھ دورے اور ان کی انتخابی مہم کا سخت نوٹس لیا گیا ۔جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل افیسر نے گزشتہ دن اپنے دفتر میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایس ار ایس پی کے خلاف انکوائری کے لیٹر پولیٹیکل انتظامیہ کو موصول ہوچکے ہیں۔

سیاسی شخصیات کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے فنڈز کو اس قسم کے انتخابی مہم پر خرچ ہونے سے قبائلی عمائدین اور عوام میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کا ہنگامی جرگہ ملک نورخان محسود کی سربراہی میں منقد ہوا۔جرگہ میں متاثرین کی بحالی کے فنڈز کو انتخابی مہم پرخرچ ہونے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیاگیا ۔

اور چیف اف ارمی سٹاف جنرل راحیل شریف ،گورنر صوبہ خیبرپختون خواہ اقبال ظفر جھگڑا اور کورکمانڈر پشاور سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اور یہ بھی مطالبہ کیا کہ جن سیاسی شخصیات کے این جی اوز میں جنوبی وزیرستان میں رشتہ دار تعینات ہوں ان کو فوری طور پر کسی دوسری جگہ ٹرانسفر کئے جائیں ۔تاکہ متاثرین کی بحالی کا فنڈز انتخابی مہم کی بجائے متاثرین کی بحالی پر اور کمیونٹی کے مفاد پر خرچ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :