کراچی کی عدالت نے ایگزیکٹ اسکینڈل میں ملوث 13 ملزمان کے ریلیز آرڈر جاری کردئیے

بدھ 17 اگست 2016 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) کراچی کی عدالت نے ایگزیکٹ اسکینڈل میں ملوث 13 ملزمان کے ریلیز آرڈر جاری کردئیے، ملزمان سینٹرل جیل کراچی سے رہا ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سہیل محمد لغاری نے ایگزیکٹ اسکینڈل کیس میں ملوث 13 ملزمان کے ریلیز آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔ انہیں کسی بھی وقت سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا جائے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے 15 اگست کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔ ملزمان میں وقاص عتیق، عدنان احمد ،عدنان صبور، عبدالغفار، وون کرسٹوفر اور دیگر شامل ہیں۔ شعیب شیخ کے جانب سے منی لانڈرنگ کا کیس کالعدم قرار دینے کی درخواست پربھی فیصلے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :