جیکب آباد، محکمہ تعلیم کے 170ملازمین کے خلاف نیب نے کیڈر تبدیل کرنے پر تحقیقات شروع کردی

بدھ 17 اگست 2016 18:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) جیکب آبادکے محکمہ تعلیم کے 170ملازمین کے خلاف نیب نے کیڈر تبدیل کرنے پر تحقیقات شروع کردی رکارڈ طلب تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے محکمہ تعلیم میں170ملازمین کا کیڈر تبدیل کرنے کے متعلق نیب سکھر نے تحقیقات شروع کردی ہے ایک لیٹر 720062/W/CO-A/T-4/NabSukkurکے تحت ڈائریکٹر اسکولز لاڑکانہ کو کیڈر تبدیل کرنے والے 170ملازمین کا رکارڈ طلب کرلیاہے نیب کی جانب سے محکمہ تعلیم کے کیڈر تبدیل کرنے والے 170ملازمین کی جاری کردہ فہرست میں 25سے زائد ملازمین ایسے ہیں جنہیں غیر قانونی طریقے سے نائب قاصد سے 18گریڈ دے کر ہائی اسکول ٹیچر ،عربی ٹیچر ،ورکشاپ انسٹرکٹر بنایا گیاہے انکوائری میں محکمہ تعلیم کے افسران سمیت اے جی سندھ کو بھی شامل کیاگیاہے جنہیں رکارڈ سمیت سکھر آفس میں طلب کیاگیاہے زرائع کے مطابق محکمہ تعلیم ،اے جی سندھ اور خزانہ آفس کے افسران پر محکمہ تعلیم کے 170سے زائد ملازمین کے کیڈر تبدیل کرکے نائب قاصد اورچوکیدار سے 18ویں گریڈ میں غیر قانونی طورپر بھاری رشوت کے عیوض ترقی دی گئی ہے جس پر نیب سکھر نے 2007سے 2012تک کی تمام ترقیوں کا رکار ڈ طلب کرلیاہے زرائع کے مطابق نیب سکھر کی جانب سے جاری کردہ 170ملازمین کی فہرست میں اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں ،افسران اور کلرکس کے عزیز و رشتہ داربھی شامل ہیں جس کے بعد غیر قانونی طریقے سے ترقیاں لینے والے ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :