اسلام آباد ہائی کورٹ نے توانا پاکستان پراجیکٹ میں آٹھ کروڑ روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی

بدھ 17 اگست 2016 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توانا پاکستان پراجیکٹ میں آٹھ کروڑ روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار ملزم عرفان اﷲ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست 30 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے 2 کروڑ روپے نیب کو جمع کرا دئیے ہیں, باقی چھ کروڑ بھی جمع کرا دئیے جائیں گے۔

بدھ کو جسٹس نور الحق این قریشی نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم عرفان اﷲ کی جانب سے وکیل سجاد الحق ستی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے 2 کروڑ روپے نیب کو جمع کرا دئیے ہیں ، باقی چھ کروڑ بھی جمع کرا دئیے جائیں گے لہٰذا ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر رضا بشیر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عرفان اﷲ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے غریبوں کا پیسہ غبن کیا لہٰذا ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 30 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا