اے این ایف نے لاہور ایئر پورٹ سے طیاروں میں منشیات سمگل کرنے میں معاونت پر پی آئی اے کے ملازم کو گرفتار کر لیا

بدھ 17 اگست 2016 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے لاہور ایئر پورٹ سے طیاروں میں منشیات سمگل کرنے میں معاونت پر پی آئی اے کے ملازم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیاروں میں ہیروئن رکھنے کے الزام میں پی آئی اے کے سیکیورٹی ملازم اقبال گھرکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم طیاروں میں ہیروئن سمگل کرنے میں منشیات فروشوں کی معاونت کرتا رہا ہے ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال گھرکی کی مدد سے طیاروں میں ہیروئن سمگل کی جارہی تھی تاہم بروقت کارروائی کی دوران ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ملز م سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کام میں گرفتار ملزم کے علاوہ پی آئی اے کے اعلی عہدیداران اور اہلکار بھی ملوث ہیں جن کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے تاہم ابھی اس مرحلے پر انکے نام ابھی انکے نام سامنے نہیں لائے جا رہے کیونکہ ملزمان کے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :