فہد ملک کے قتل میں نامزد ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی

بدھ 17 اگست 2016 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے فہد ملک کے قتل میں نامزد ملزم نعمان کھوکھر نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج رخشندہ شاہین نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرکے پولیس سے 27اگست تک واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی. جبکہ مدعی کو بھی طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ وقوعہ میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کا بھانجہ فہد ملک جاں بحق ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :