پنجاب بھر میں592ٹریفک حادثات،5ا فراد جاں بحق،676زخمی

بدھ 17 اگست 2016 17:24

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) پنجاب بھر میں592ٹریفک حادثات میں5ا فراد جاں بحق جبکہ676زخمی ہو گئے،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ197افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران5افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 249 ڈرائیور26 کم عمرڈرائیور،330مسافراور97پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ122ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت124متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد65حادثات میں72متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ31 حادثات میں37متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل676متاثرین میں551مرد اور125خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں96افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور423فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 157 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں481موٹر سائیکلز،83آٹو رکشے،50موٹر کاریں،37مسافربسیں،21ٹرک اور75دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :