عورت نے سوچا بھی نہ تھا کہ پینٹ کی جیب میں رکھا فون اسے جیل پہنچا دے گا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 اگست 2016 17:21

عورت نے سوچا بھی نہ تھا کہ پینٹ کی جیب میں رکھا فون اسے جیل پہنچا دے ..

بریمرٹن، واشنگٹن۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک عورت کی جیب میں رکھا ہوا فون خودبخود ڈائل ہوگیا اور نمبر بھی 911 ڈائل ہوا، جس کے بعد آپریٹر نے عورت کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے تمام گفتگو سن لی۔
بریمرٹن پولیس چیف سٹیون سٹاچان نے ہفتہ وار نیوز لیٹر میں بتایا کہ عور ت سے بظاہر غلطی سے 911 ڈائل ہوگیا تو آپریٹر نے اس کی غصے بھری آوازیں سنی۔

عورت ایک شخص سے غصے میں باتیں کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

آپریٹر نے سنا کہ عورت ٹکٹ سکریچ کرنے اور دوسری غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کر رہی تھی۔ پولیس کال کے مقام چیری ایو پر پہنچی تو آپریٹر نے سنا کہ عورت پولیس کی آمد کے بارے میں بات کر رہی ہے۔
پولیس نے جب عورت سے پوچھ گچھ کی تو اس نے پولیس کو غلط نام بتایا، جس سے پولیس کا شک مزید پختہ ہوگیا۔
پولیس نے عورت کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ جیل بھیجنے سے پہلے اس سے فون لے لیا گیا تھا ، جو اس کے لیے مزید مشکلات کا باعث نہیں بنے گا۔

متعلقہ عنوان :