پیاف اپنا 20 واں یومِ تاسیس کل جوش و خروش سے منائے گی

بدھ 17 اگست 2016 17:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ(پیاف)کل بروز جمعرات مقامی ہوٹل میں اپنا20 ویں یومِ تاسیس جو ش وخروش سے منا رہی ہے۔پیاف کے عہد یداران،چئیر مین عرفان اقبال شیخ ،سنیئر وائس چئیر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چئیر مین خواجہ شاہزیب اکرم نے لاہور کی تمام بزنس کمیونٹی کو مدعو کیا ہے۔

پیاف کے لیڈان نے کہا کہ 1996 سے پیاف کا شروع ہونے والا سفرکو 20 سال مکمل ہونے پر تمام ممبران کو مبارکبادکے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں پیاف کے سینئر قائدین اور سابقہ چئیر مین پیاف میاں شفقت علی ، میاں انجم نثار، محمد علی میاں،شیخ محمد ارشد، میاں ابوذرشاد،عرفان قیصر شیخ،سہیل لاشاری،طاہر جاوید ملک اور پیاف کے موجودہ چئیر مین عرفان اقبال شیخ کو بزنس کمیونٹی کی لازوال خدمت کرنے پر میڈلز دئیے جائیں گے۔اس سلسلے میں تمام ممبران اور مہمانانِ خصوصی کو دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں۔پیاف کے عہدیداران نے کہا کہ اس عظیم الشان تقریب میں لاہور کی بزنس کمیونٹی پیاف کے 20 سالہ کامیابیوں کے سفر کی خوشیوں میں بھر پور شرکت کرے گی ۔